اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کرتا ہوں۔ طبی اصولوں کے مطابق دونوں کیسز سے نمٹا جا رہا ہے۔ کلینیکل اسٹینڈرڈز کے مطابق دونوں کیسسز کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں مریض اب تک مستحکم حالت میں ہیں۔ پریشانی کی بات نہیں تمام معاملات کنٹرول میں ہیں۔ میں تفتان سے واپس آکر کل پریس کانفرنس کروں گا