اسلام آباد: ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کر دیں، ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی فہرست جاری، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی فہرست میں 1ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشتگرد کی تفصیلات شامل ہیں، انتہائی مطلوب ملزمان میں ن لیگ لندن کے رہنما ناصرمحمود بٹ بھی شامل، ناصربٹ کا نام جج ویڈیوسکینڈل کے بعد فہرست میں شامل کیا گیا، اشتعال انگیزتقاریرکیس میں قائد ایم کیو ایم، محمدانور انتہائی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں، پرویزمشرف، شوکت عزیز،شجاع خانزادہ پر خودکش حملوں کے ملزمان بھی فہرست میں شامل، یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کے اغواء میں ملوث ملزمان بھی فہرست میں شامل، ممبئی حملہ کیس میں نامزد ملزمان بھی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل، گلگت بلتستان کے 30،بلوچستان 161،خیبرپختونخوا کے 737 ملزمان فہرست میں شامل، سندھ کے 100،پنجاب کے 122، اسلام آباد کے 32 ملزمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے1ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی
