شا نگلہ() شانگلہ ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع میں موجود تمام نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے مالکان کوموقع دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیاکہ 28اپریل تک تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو شانگلہ رجسٹریشن سنٹر ڈسٹرکٹ کمپلیکس لیلونئی میں رجسٹرڈکیاجاسکتا ہے جبکہ 29اپریل سے یہ سنٹر شانگلہ سے ختم کیا جائیگا ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حسب الحکم مجاز اتھارٹی ،شانگلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن سنٹر مورخہ28اپریل تک کھلا رہے گا۔جس کے بعد شانگلہ رجسٹریشن سنٹر میں کوئی گاڑی رجسٹر نہیں کی جائے گی اور یہاں سے رجسٹریشن ختم ہوکر بعد ازیں شانگلہ کی بجائے سمبٹ مٹہ سوات میں ہوگی۔