پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کلاس فور ملازمین کے بھرتیوں پر پا بندی عائد کردی ہے۔یہ فیصلہ بعض اضلاع میں نچلی سطح کے ملازمین کے بھرتی اور تقرریوں میں قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی کی شکایت پر کیا گیا ہے،سیکرٹری محمکہ صحت کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ پابندی محکمہ صحت کے زیلی اداروں پروگرام اور پراجیکٹس میں گریڈ ایک سے لیکر 4 کلاس ملازمین کے بھرتی پر لگائی گئی ہیں،تاہم اس پابندی کا اطلاق ای ٹی آئز پر نہیں ہوگا
محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں کلاس فور ملازمین کے بھرتیاں بند
