سوات(مارننگ پوسٹ) قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل حادثات کے روک تھام کے لئے والدین بھی ساتھ دیں۔ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کے ہدایت پر کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا، کریک ڈاؤن کا آغاز آئے روز بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے روک تھام کے بنا پر کیاگیا جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے دوران 440کمسن، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو ضلع سوات کے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز نہ دے اور نہ چلانے کی اجازت دیں۔نوجوانوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جس کے وجہ سے حادثات سے محفوظ رہینگے، نوجوان مستقبل کے معمار ہے آئے مل کر اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوار دیں اور بڑھتے ہوئے حادثات کے روک تھام کو یقینی بنائیں۔
سوات، کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 440موٹرسائیکلیں بند
