سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں بیس کلو آٹے کی قیمت تیرہ سو تک پہنچ گئی، فلور ملز مالکان کی خودساختہ قیمتیں ضلع انتظامیہ کے طرف سے کارروائی کی یقین دہانی، کروناکی وجہ سے شٹرڈاون اور غیر یقینی صوتحال کی وجہ سے سوات میں گراں فروشوں نے چھریاں تیز کرلی مینگورہ سمیت سوات کے دیگر علاقوں میں بیس کلو آٹے کی قمیت تیرہ سو تک پہنچ گئی، کئی علاقوں میں آٹے کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے مقامی لوگوں نے میڈیاکو بتایاکہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں نے بیس کلو آٹے کی قیمت بڑھادی ہے دوسرے طرف دکانداروں کا کہناہے کہ فلورملز سے آٹامہنگے داموں مل رہاہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہے سرکاری نرخ پر دستیاب آٹاکھانے کے قابل ہی نہیں ہوتا۔ لوگ اس کو لیتے نہیں ہیں۔ دوسرے جانب معلوم ہواہے کہ مقامی فلرمز مالکان قصداً سرکاری نرخ پر بنانے والے آٹاکی معیار گراد یتے ہیں جبکہ لاہورفلورملز کے نام سے چپے ہوئے بوریوں میں مقامی طورپر بنایاگیا آٹابھر کر مہنگے داموں فروخت کیاجارہاہے، سوات کے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں آٹاوافر مقدار میں موجو د ہے۔ سرکاری نرخ آٹھ سوآٹھ روپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس دکاندارنے مہنگاآٹافروخت کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری شکایت نمبر 09469240350پر کال کرکے فوری طورپر ایکشن لینے لئے اطلاع دیں۔
سوات میں 20 کلو آٹے کی قیمت تیرہ سو تک پہنچ گئی
