سوات(مارننگ پوسٹ) کرونا وائرس عالمی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائے الخیر سی سی بی سوات کے جانب سے مختلف لوگوں میں مفت ماسک اور سینٹائزر تقسیم کئے گئے لوگوں کو استغفار کی کثرت سے ذکر اور نماز کے تلقین کے ساتھ حفا ظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے اس پر عمل کی ہدایت بھی کرتے رہے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں میں ماسک اور غذائی اجناس دیئے آئندہ کے لئے بھی جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سوات کے رہنما معروف شخصیت اور الخیر سی سی بی توتانو باندئی کے جنرل سیکرٹری رفیق احمد عربی نے سوات کے مختلف مقامات پر لوگوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر مفت تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا جی ایس رفیق احمد عربی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے وجہ سے غذائی اجناس بھی لوگوں کے گھروں کے دہلیز پر پہنچانے کے لئے اقدامات کئے ہیں جو کہ مختلف اشیاء پر مشتمل پہنچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے وجہ سے ساری دنیا میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لئے مسلمانوں کو توبہ استٖغفار کا مسلسل ورد کے ساتھ نماز کی ادائیگی وقت پر کرکے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کی جائے تاکہ کرونا وائرس سے بچنے میں کارآمد ہوانہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں میں ماسک اور غذائی اجناس دیئے آئندہ کے لئے بھی جاری رکھیں گے
الخیر سی سی بی سوات کے جانب سے مفت ماسک اور غذائی اجناس تقسیم
