سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے مینگورہ سوات سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ تائیکوانڈو عالمی چمپیئن عائشہ آیاز سے ملاقات کی فضل حکیم خان نے عالمی چمپیئن عائشہ آیازکے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور ان کو سالگرہ کے مبارکباد بھی دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ عائشہ آیاز نے ملک وقوم کا نام روشن کردیا ہے جلد ہی وہ عمران خان سے ملاقات کریگی8 سالہ ننھی تائکوانڈو عالمی میڈلسٹ عائشہ ایازسے مل کر کر خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ سوات کی سرزمین ٹیلنٹ کے لحاظ سے نہایت زرخیز ہے سوات کے لوگوں میں نہایت ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ مجھے نہایت خوشی ہے کہ حلقہ پی کے 5 کے بچوں میں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے چند مہینے پہلے مینگورہ سے تعلق رکھنے والا کمسن حافظ قران نے بین الاقوامی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کیا تھا اور اب عائشہ آیاز نے بھی تائیکوانڈو عالمی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کردیا۔