لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ،وزیرمملکت عابدشیرعلی اوروزیرمملکت طلال چودھری کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس پرمعافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنمائوںکے بیان سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معذرت خواہ ہوں۔شہبازشریف نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مخالف سیاسی جماعتوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو