خیبر پختونخوا حکومت نے 11تحصیل میونسپل آفیسر ز سمیت محکمہ بلدیات کے 38افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر تے ہوئے ریاض احمد اعوان کو ڈائریکٹر ایڈمن سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاورتعینات کردیا ہے لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر سلیم جاوید کو ٹی ایم او بنوں، ٹی ایم او بنوں محمد عارف بلوچ کو ٹی ایم او خانپور، ٹی ایم او خانپور سرفراز خان کو ٹی ایم او رستم، تعیناتی کے منتظر عامر بادشاہ کو ٹی ایم او درابند، ٹی ایم او غازی افضل خان کو ٹی ایم او بریکوٹ، ٹی ایم او داسو ریاض احمد اعوان کو ڈائریکٹر ایڈمن سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، ٹی ایم او بریکوٹ محمد زادہ کو ٹی ایم او طوطالئی ، تعیناتی کے منتظر عطاء اللہ کو ٹی ایم او بلامبٹ، ٹی ایم او بلامبٹ عنایت اللہ کو ٹی ایم او ٹی ایم او لال قلعہ، تحصیل آفیسر ریونیو صوابی محمد اعجاز کو اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ریونیو نوشہرہ، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ریونیو نوشہرہ پیر اعظم شاہ کو ٹی ایم او غازی، تعیناتی کے منتظر نصراللہ کو تحصیل آفیسر ریونیو ڈومیل، تحصیل آفیسر ریونیو تنگی اقبال حسین کو اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ریونیو چارسدہ، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ریونیو چارسدہ امداد خان کو تحصیل آفیسرریونیو تنگی، ٹی ایم او طوطالئی زاہد علی کو ٹی ایم او رجڑ تعینات کرتے ہوئے ٹی ایم او رجڑ اورنگزیب کی خدمات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے حوالے کردی ہیں۔ دوسرے اعلامیہ کے مطابق تحصیل آفیسر انفراسٹکچر لاہورمحمد شعیب کو اسسٹنٹ تحصیل آفیسر انفراسٹکچر مردان، تعیناتی کے منتظر عبدالعظیم کو تحصیل آفیسر انفراسٹکچر خدوخیل، تحصیل آفیسر انفراسٹکچرکوہاٹ لعل غفار کو تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر بنوں، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر مردان عمر فاروق کو تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر لاہور، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر انفراسٹکچر تیمرگرہ محمد ارشد کو تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر بلامبٹ، سینئر سب انجینئر نگار النبی کو سینئر سب انجینئر مردان، سب انجینئرجدبہ شوکت علی کو سب انجینئر پورن، سب انجینئربٹگرام گل رحمن کو سب انجینئر کنڈیہ، سب انجینئربٹ خیلہ سیف اللہ کو سب انجینئر جہانگیرہ، سب انجینئررجڑ ستار علی کو سب انجینئر گاگرہ اور سب انجینئر گاگرہ ذیشان علی کو سب انجینئرٹانک تعینات کر دیا ہے جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد ریاض کو تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر ٹوپی تعینات کرتے ہوئے کاٹلنگ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ایک اور اعلامیہ کے مطابق تحصیل آفیسر فنانس خانپور عطاء الرحمن کو تحصیل آفیسر ٹائون فور پشاور، ٹائون آفیسر فنانس ٹائون ون شوکت علی خان کو ٹائون آفیسر ٹائون ٹو پشاور، اکائونٹ آفیسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور عزیز الرحمن کو ٹائون آفیسر فنانس ٹائون ون پشاور، تحصیل آفیسر فنانس بفہ غلام حسین کو تحصیل آفیسر فنانس بالا کوٹ، اکائونٹنٹ محمد طارق کو اضافی چارج سے آزاد کرتے ہوئے تحصیل آفیسر فنانس رجڑ اسرار علی شاہ کو تحصیل آفیسر فنانس ٹوپی، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر بٹگرام محمد زبیر کو تحصیل آفیسر اور اکائونٹنٹ بفہ، اکائونٹنٹ سرائے نورنگ انور علی کو اکائونٹنٹ ڈومیل، اکائونٹنٹ خدوخیل محمد طفیل کو اکائونٹنٹ طوطالئی، اکائونٹنٹ لاہور یاسر خان کو تحصیل آفیسر فنانس اور اکائونٹنٹ رجڑتعینات کردیا گیا ہے