سلام آباد:پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف کوششوں میں تعاون کے لیے پاکستان کو 80 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘گزشتہ ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور پہلے 20 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد کس طرح معاون ہوسکتی ہے،اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔پال جونزنے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف کئی طریقوں سے پاکستان کاشراکت دار ہے جس میں 80 لاکھ ڈالر سے زائد نئی امداد شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘امریکا سب سے پہلے تین موبائل لیبارٹریاں فراہم کرے گا تاکہ وائرس کے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے پاکستانیوں کا ٹیسٹ، علاج اور نگرانی کی جا سکے، جس کے لیے 30 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔امریکی تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘ہم اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایمرجنسی آپریشنز سینٹرز کو بھی فنڈ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’20 لاکھ ڈالر کے تعاون سے شہریوں کو گھروں میں طبی امداد دے کر ہسپتالوں پر د با کو کم کرنے کے لیے ہم طبی عملے کی تربیت کے حوالے سے شراکت داری کو مزید وسیع کریں گے۔سفیر نے کہا کہ ‘افغان مہاجرین کیمپوں پاکستان میں میزبان برادریوں میں زندگی بچانے کے حوالے سے طبی سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے ذریعے 24 لاکھ ڈالر دے چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قرضوں میں ریلیف کے ایک اور پہلو کی نشان دہی کی ہے اور امریکا جی-20 اقوام کی جانب سے ابتدائی اور غیر معمولی اقدامات پر کیے گئے اتفاق کا سرکردہ حامی ہے۔