سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں کرونا نےخطرناک صورتحال اختیار کرلی،10افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،تعداد 84 ہوگئی دوسرے جانب مینگورہ میں کرونا کے وائرس سے متاثرہ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، جاں بحق ہونے والے افراد کے نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت علاقے میں سخت تشویش،تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے گنجان آباد علاقے زمردکان محلے میں چار دن قبل چالیس سالہ شخص گوہرایوب جاں بحق ہواتھا جس کے دوسرے روز ان کے والدہ اور چوتھے روز والد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت نے ان کی ٹیسٹ لئے تھے جس کے نتائج ہفتے کے روز مثبت آگئے۔ اس کے ساتھ متاثرہ گھرانے کے دیگر چار افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان تینوں افراد کے جنازے اور فاتحہ خوانی میں علاقے کے سینکڑوں افراد نے حصہ لیاجس کی وجہ سے علاقے میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ضلع انتظامیہ نے زمردکان کے محلے کو قرنطین قرار دے کر سیل کردیاہے مگر اس کے باجوو متاثرہ محلے میں لوگ آزادی گھوم پھر رہے ہیں اور متاثرہ گھرانے میں فاتحہ خوانی بھی جاری ہے۔ متاثرہ گھرانے کے سربراہ سردارعلی نے میڈیاکو بتایاکہ وہ سرکاری روپوٹ کو نہیں مانتے اور ان کے گھرمیں کرونا وائرس موجود نہیں ہے۔ جبکہ اہل محلہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر سخت اقدامات اٹھائے جائیں اہل محلہ نے میڈیا کو بتایاکہ ٹیسٹ کی رزلٹ دیر سے آنے کی وجہ سے بروقت کرونا کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکیں، دوسری جانب محکمہ صحت کے ڈی ایچ او نے میڈیاکو بتایاکہ اس خاندان نے کرونا کے مریض کو گھر میں چھپایاہواتھا اور محکمہ صحت کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا۔ تاہم محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرکے علاقے میں دیگر افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کردئے ہیں۔
سوات میں کرونا نےخطرناک صورتحال اختیار کرلی،10افراد میں وائرس کی تصدیق
