انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کرونا وبا کے دوران پولیس فورس اہلکاروں کے لئے آن لائن ٹریننگ کا پروگرام مرتب کرنے کی ہدائت کی ہے،یہ ہدایات پشاور پولیس سنٹر میں صوبہ بھر کے پولیس آفسروں،پولیس ٹریننگ سکول کے پرنسپلز اور سپیشلائزڈ ٹریننگ سکولز کے ڈائریکٹرز کیساتھ آن لائن کانفرنس کے دوران جاری کیں، کانفرنس میں پولیس اہلکاروں کو ان کے گھروں میں موبائل ایپ کے زریعے آن لائن ٹریننگ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر آئی جی پولیس ڈاکٹر ثناااللہ عباسی نے پولیس اہلکاروں کو ان کے گھروں پر آن لائن موبائل ٹریننگ فراہم کرنے کا فیصلہ لیا
پختونخوا پولیس اہلکاروں کو گھروں پر آن لائن ٹریننگ دینے کا فیصلہ
