سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ضلع بھرمیں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں مساجد،شاپنگ مالز،بازاروں،ٹرانسپورٹ،اور دیگر ہجوم والی جگہوں پرعوام ماسک لازمی قرار دیدیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف این ڈی ایم اے ایکٹ2010 سکیشن33 کے تحت کارروائی ہوگی اور انہیں جرمانہ کیا جائے گا
سوات ضلع بھرمیں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار،نوٹیفیکیشن جاری
