سوات: ویٹس(VETS) انچارج سوات امتیاز احمد نے منیجر ویٹس خیبرپختونخوا پیر محمد زبیر کے ہمراہ جوائنٹ روڈ چیکنگ کی اور اسی دوران ایک عوامی اگہی(ماس اویرنس) واک کا انعقاد بھی کیا اس موقع پر ویٹس سوات کے انچارج امتیاز احمد نے عوام سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور اس کی سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کریں تمام گاڑی مالکان خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیور اپنی گاڑیوں کا ہر چھ ماہ بعد معائنہ کریں اور اپنی صحت اور ماحول کو پاکیزہ رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں گاڑیوں سے خارج ہونے والی کاربن مانو اکسائیڈ (CO) جیسی زہریلی گیس سے بچاؤ اور انسانی صحت وماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے اگاہی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسی اگاہی مہم کے موقع پر انہوں نے مقامی ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ڈرائیوروں کو دھواں کے مضر اثرات کے بارے میں ہدایات دیئے اس موقع پر ڈرائیوروں میں ویٹس اگاہی مہم اور کارکردگی بارے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ڈرائیوروں سے تبادلہ خیال کیا منیجر ویٹس پیر محمد زبیر نے ڈرائیوروں کو گاڑیوں سے خارج ہونے والی خطرناک دھواں سے جنم لینے والی مختلف بیماریوں کے بارے میں اگاہ کیا ویٹس انچارج سوات اور منیجر ویٹس نے ڈرائیوروں کو بتایا کہ وہ ہر چھ ماہ بعد اپنی گاڑیوں کی صحیح ٹیونگ (Tuning) اچھے ایکسپرٹ سے کریں جوکہ گاڑیوں کی بہتر دیکھ بھال زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی، انجن کی پائیداری، اچھی کارکردگی اور تیل کی بچت میں معاون ثابت ہوتی ہے امتیاز احمد نے مزید بتایا کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے تمام بڑے شہروں میں گاڑیوں سے نکلنے والی دھواں سے سماجی اور اقتصادی حوالے سے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس وجہ سے ویٹس کا دائرہ کار ڈویژنل سطح پر بڑھا دیا گیا ہے اور صوبے کے 9 اضلاع میں عوام اور ڈرائیوروں کی اگاہی مہم جاری ہے اور یہ کوشش ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کریگا۔
سوات ،انسانی صحت وماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اگاہی مہم بارے واک کا اہتمام
