مینگورہ(مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام سوات کے رہنماء اعجازخان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے خاتمہ کیخلاف جے یو آئی بھرپور احتجاج کرے گی،اگر حکومت عوام کو سہولت نہیں دے سکتی تو ان سے رہی سہی سہولیات کیوں چھین رہی ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ یہاں کے ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کا علاج معالجہ ہورہاہے تو ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہسپتال کو مزید طبی اورجدید سہولیات فراہم کی جاتی مگر مقام افسوس ہے کہ حکومت نے اس برعکس اس ہسپتال کی حیثیت ہی ختم کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئے ہیں جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو جے یو آئی راست اقدامات اٹھانے پر مجبورہوجائے گی،دوسری جانب سوات میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے خاتمے کیخلاف سیاسی جماعتوں، مختلف تنظیموں اور سول سو سائٹی نے عید کے بعد شدید احتجاج کا اعلان کردیا، پختون خواہ میپ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال موجود ہیں مگرسوات کے تین ایم این ایز اور نو ایم پی ایز کی موجودگی میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال کا خاتمہ سوات کے عوام کے ساتھ ظلم ہے جس کیخلاف سیاسی جماعتیں، تاجر تنظیمیں اور سول سو سائٹی مل کر عید کے بعد شدید احتجاج کریں گی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے خاتمہ کیخلاف جے یو آئی بھرپور احتجاج کرے گی،اعجاز خان
