سوات: مینگورہ سے دن کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے تاجر کو اِغوا کرلیا۔ مغوی انورالمعروف باچا کے چچا زادحبیب اللہ نے مینگورہ کے تھانہ بنڑ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ انور باچا بازار میں تھا کہ مسلح افراد نے اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مینگورہ شہر سے مسلح افراد نے تاجر کو اغوا کرلیا ،رپورٹ درج
