سوات(مارننگ پوسٹ)نبی آخرالزمان ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے مسلمانوں کی دنیا وآخرت میں کامیابی پیغمبر ﷺ کی حیات مبارکہ اصول کو اپنانے سے ملتی ہے روئے زمین پر تمام مسائل ومشکلات دین اسلام کی ترویج کو ان ہی کے اصولوں پر کرنے سے دونوں جہاں کامیابی ممکن ہے لیکن ہم نے ان اصولوں کو پس پشت ڈال کر صرف ربیع الاول کے مہینے میں اس کو اہمیت دے کر بڑے زور وشور سے اس کو منانے کو ترجیح دیتے ہیں حضور ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس شعبہ اسلامیات چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمان نے گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدشریف سوات کے شعبہ بی ایس اسلامک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺکے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین شعبہ اسلامک سٹڈیز پروفیسر ارسلاخان ڈاکٹر برہان الدین عبد الرحیم سلطانت خان محمد کرم غلام اللہ محمد صدیق ودیگر کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء وطالبات شریک ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ نبی آخرالزمان ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے مسلمانوں کی دنیا وآخرت میں کامیابی پیغمبر ﷺ کی حیات مبارکہ اصول کو اپنانے سے ملتی ہے روئے زمین پر تمام مسائل ومشکلات دین اسلام کی ترویج کو ان ہی کے اصولوں پر کرنے سے دونوں جہاں کامیابی ممکن ہے جہانزیب کالج بی ایس کے طلبہ کا اسلام کے حوالے سے دلچسپی اور دینی معلومات پر عبور قابل ستائش ہے ادارہ ہذا عرصہ سے اس علاقے کو تعلیم وتربیت دینے میں خدمات سرانجام دے کر تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں چیئرمین ارسلاخان نے کہا کہ اس قسم کے سرگرمیوں کے حوالے سے طلبہ میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کا مطالعہ میں غیر معمولی دلچسپی کو ایک اچھی روایت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دین اسلام کو دنیا میں فروغ میں ممکن کردار ادا کریگاسیمینار کے آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عطاء الرحمان کو ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز چیئرمین ارسلان خان نے سویئر پیش کی
مسلمانوں کی دنیا وآخرت میں کامیابی پیغمبر ﷺ کی حیات مبارکہ اصول کو اپنانے سے ملتی ہے،پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمان
