سوات:  تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوز ڈب میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ مسماۃ(خ) کے تین بچے ہیں اور ملزم شوہر ظفر علی دو ماہ قبل قطر سے آیا تھا۔ گذشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی غلام محمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔