سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت دریائے سوات کے کناروں پر ہر قسم کی تعمیرات پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔