سوات میں چار اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دو سکولوں کو بند کردیا گیا۔ رابطہ پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا نے مشرق کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول حاجی بابا میں تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول کو بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مدین کے علاقہ قندیل کے سکول میں بھی ایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ان کی حالت بہتر ہونے کی وجہ سے ان کو قرنطینہ کردیا گیا۔ سکول کو ایک روز کے لئے بند کرکے وہاں پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا جس کے بعد سکول کو کھلنے کی اجازت دے دی گئی۔