سوات(مارننگ پوسٹ)کمشنر ملاکنڈنے ڈویژن بھر میں دفعہ ایک چوالیس لگادی تمام ہوٹلوں کو دو روز میں بند کرنا حکم جاری، دو ہفتے تک سیاحوں کو سوات میں داخل نہ کیاجائے نوٹیفیکشن جاری، سیدوشریف میں کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کے زیرصدارت ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فوری طور دفعہ ایک سو چوالیس لگادیاگیاہے جس کے تحت تمام ہوٹلوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈویژن بھر میں ہوٹلوں میں مسافروں کے قیام پر پابندی لگادی گئی اس طرح دوہفتے تک سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ سوات اور دیگر علاقوں کا رخ نہ کیاجائے، نوٹیفیکشن میں کہاگیاہے کہ سوات میں کرونا وائرس سے بچاوکی احتیاطی تدابیر کی طور یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔