پشاور: خیبر پختون خوا میں آج  سے مڈل  اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول  کھولنے کا اعلان کردیا  گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسزآج سے شروع کر رہے ہیں۔بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے۔اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری سکولز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر تعلیم حافظ  ابراہیم  نے کہا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں آج سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل گئے ہیں جب کہ 30 ستمبر سے صوبے کی پرائمری کلاسوں میں بھی تعلیم کا آغا کردیا جائے گا۔