خیبر پختونخوا حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کیلئے فی من گنے کی قیمت190 روپے مقرر کردی اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام شوگرملز کو ارسال کر دیا محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کی 6شوگر ملوں کیلئے 190روپے فی من گنے کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں صوبے میں اس وقت موجود شوگر ملوں میں خزانہ شوگر مل پشاور، پرمیئر شوگر مل مردان، المعز شوگر مل ڈیرہ اسماعیل خان، تندلین والا شوگر مل ڈی آئی خان، چشمہ شوگر مل ڈی آئی خان اور چشمہ توسیع شوگر مل ڈی آئی خان شامل ہیں مذکورہ تمام شوگر ملیں کسانوں سے اپنے فیکٹری کے گیٹ پر 190روپے فی من گنا خریدنے کی پابند ہو ںگی، اعلامیہ کے مطابق اگر گنا کسانوںسے کھیتوں میں خریدا گیا تو اس میں ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ کسانوں سے وصول کیا جائیگا۔
پختونخواحکومت نے گنے کی قیمت190روپے من مقررکردی
