سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پور میں کھلی کچہری کا انعقاد، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پور میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ایم پی اے عزیز اللہ گران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی شوزب عباس اورضلع کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے تعلیم، صحت، سڑکوں اورگلی کوچوں کی صفائی اور بجلی سے متعلق تھے ڈی سی سوات نے علاقے کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے انہوں نے سرکاری حکام کوبھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کی پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کو یقینی بنائیں ان کے معروضات انتہائی نرمی اور شائستگی سے سنیں اور ان کا جلد از جلد حل یقینی بنائیں نیز کسی بھی مرحلے پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے دیں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کوبھی یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کو واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی اُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلئے ہیں جنہیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواآفس کی جانب سے بنائے گئے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو فوری کاروائی کے لئے بھیج دیے جائینگے جس کی مانیٹرنگ براہِ راست پرائم منسٹر آف پاکستان کے آفس کی ڈیلوری یونٹ کر رہے ہیں۔
مینگورہ علاقہ اسلام پور میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام کے مسائل سنے گئے
