سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع سوات کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو چار سالہ مدت مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مختلف علاقوں کے ویلج کونسلوں، یونین کونسلوں اور ضلع و تحصیل کونسلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلدیاتی نمائندوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ترقیاتی کام ان کی مشاروت سے مکمل کئے ہیں آئندہ بھی انہیں زیادہ عزت و احترام ملے گا کیونکہ ان بلدیاتی نمائندوں نے مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل بروقت حل کرنے اور ترقی کے عمل کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں مختلف علاقوں کے بلدیاتی نمائندوں کے وفود سے گفتگو کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بلدیاتی نظام کے انعقاد اور کامیاب چار سالہ مدت پوری کرنا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے جن علاقوں سے بلدیاتی نمائندے منتخب کئے تھے چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں ہم نے اُن کے کام اور اختیارات میں کبھی بھی مدخلت نہیں کی بلکہ جو مطالبہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انہوں نے ہم سے کیا تھا ہم نے فوراًقبول کرکے اُن کو عملی جامہ پہنایا اور اُن کی خواہشات کے مطابق ترقیاتی عمل مکمل کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرکے نہ صرف لوگوں سے کیا ہوا دیرینہ انتخابی وعدہ پورا کیا بلکہ اس نظام کو ہمیشہ کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا تاکہ گلی محلہ کی سطح پر ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ عوام کے مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو ں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئند ہ بھی با اختیار بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کرے گی ہم مقامی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کو تمام اختیارات منتقل کرینگے انہوں نے کہا کہ چار سالہ مدت پوری کرنے والے بلدیاتی نمائندوں اور عوام کیلئے ہمارے دفتر اور حجرے کے دروازے ہمیشہ کھلے رہینگے اور ہم کبھی بھی ان کو مایوس نہیں کرینگے انہوں نے پرنٹ،الیکٹرانک و سوشل میڈیا اور پی ٹی آئی کی سوشل ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور چار سالہ مدت پورے کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کا شکر گزار ہیں کہ وہ حکومت اور پارٹی کے ساتھ انتہائی مخلص رہے اور بلدیاتی نظام کو مثالی اور کامیاب بنانے کیلئے بڑی قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو اپنے ورکرز پر بجا طور پر فخر ہے۔
بلدیاتی نمائندوں نے مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل بروقت حل کرنے اہم کردار ادا کیا۔فضل حکیم
