سوات: (مارننگ پوسٹ) سوات کے شہر مینگورہ سیدو شریف میں پہلا عابد علی ( مرحوم) فٹبال ٹورنامنٹ 2020 جاری، سوات فائٹر کی ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات فائٹر ٹیم پہلا عابد علی ( مرحوم) فٹبال ٹورنامنٹ جانسی گراونڈ 2020 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ سوات فائٹر فٹبال سٹارز نےسیدو شریف جانسی گراونڈ میں گوگدرہ الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر بڑی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، سنسنی خیز فائنل میچ بروز جمعہ 2 اکتوبر کو جانسی گروانڈ سیدو شریف میں سوات فائٹر اور ڈھیری ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا
سوات، پہلا عابد علی (مرحوم) فٹ بال ٹورنامنٹ،سوات فائٹر ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
