سوات: ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ عقاب نما پرندے ہوا میں اڑا کر آزاد کرادیئے سوات کے مختلف علاقوں میں پانچ مختلف اعلیٰ قسم کے پرندے محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کے تعاون سے پکڑے تھے جس کو ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ہوا میں اڑا کر آزاد کرادیئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان،ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف عبدالغفور،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس اور دیگر متعلقہ محکمے کے افسران موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ وائلڈ لائف کو تحفظ حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نہایت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ شکاریوں کے چنگل سے آزادی دلادی انہوں نے کہا کہ یہ پرندے بھی جنگلی حیات ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف عبدلالغفور نے کہا کہ پرندوں کو پکڑنے والے افراد پر جرمانے عائد کردی ہے اور سزا بھی دی جائے گی۔
پرندے جنگلی حیات ہے اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈی سی سوات
