پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کا ڈیٹا سسٹم میں نہ ڈالنے کا انکشاف ہوا، محکمہ تعلیم کا سکول منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا، تمام ضلعی تعلیمی افسران کو مراسلہ ارسال، ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، محکمہ تعلیم نے تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے حوالے ایس ایم آئی ایس متعارف کرایا تھا، ایس ایم آئی ایس میں سکول کی عمارت اور طلبہ اور اساتذہ کی معلومات کی معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہے، مراسلہ کے مطابق سسٹم کو چلانے کے لئے تمام معلقہ سکولوں میں ایک فوکل پرسن کو تربیت بھی دی گئی ہے، تربیت کے باوجود فوکل پرسن سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ نہیں کرتا ہے، تعلیمی سال 2020/21 ایکٹیویٹ ہوچکا ہے، اس کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے پر متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی ہوگی، سکول انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم سے طلبہ کی تعداد، اساتذہ کی تعداد سمیت سکول کے بارے میں معلومات ملتی ہے، ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سکولوں کا دورہ کرے گی، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔