سوات(مارننگ پوسٹ)جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے منتظم مولانا اعزاز علی شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام کو متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری تنظیم کا اصل مقصد دینی مدارس کے طلباء کی قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،منتشرطلبہ کو یکجا کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ سوات میں معمار جہاں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن میں بزم قرآن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سیرت کے موضوع پر تقریر ی مقابلہ بھی منعقد ہوا، کنونشن سے ناظم بزم قرآن خیبر پختونخوا مولانا قاضی فضل نعیم، مولانا شفیق عباسی، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سوات، عمران خان ناظم بزم قرآن سوات اور ناظم اطلاعات سید ولی شاہ نے بھی خطاب کیا، صوبائی منتظم نے کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن اور انصاف میں عصری علوم کو شامل کرنے پر ہمارا کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ دینی مدارس کے طلباء قرآن وسنت کے علوام کے ساتھ عصری علوم سے بھی آراستہ ہوں، جب پارلیمنٹ اور اداروں میں دینی اور عصری علوم سے آراستہ نوجوان موجود ہو تو پھر کوئی بھی شخص حضورؐ کی شان میں گستاخی کی جرات نہیں کرسکے گا، کنونشن کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام کو متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا اعزاز علی شاہ
