سوات (مارننگ پوسٹ )اے این پی سوات کے رہنماؤں نے حکومت سے سیکورٹی مانگ لی، سوات میں دی گئی سیکورٹی ناکافی ہے واجد علی ، شیر شاہ خان تفصیلات کے مطابق پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں خودکش دھماکے اور ہلاکتوں پر سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے دریں اثناء مینگورہ سٹی کے ڈی ایس پی حبیب اللہ کے مطابق حکومت خیبر پختون خوا نے تمام امیدوارں کو ذاتی سیکورٹی کے لئے سکواڈ فراہم کردی ہے اور تمام اجتماعات کے لئے سیکورٹی دی جارہی ہیں اس طرح بڑے جلسوں کے لئے باقاعدہ سیکورٹی پلان دیاجاتاہے تاہم پشاور سانحے کے بعد آئی جی ، ڈی آئی ، ڈی پی او اور دیگر افسران کی خصوصی ہدایات پر نئی حکمت علمی اختیار کرلی گئی ہے اور تمام سیاسی اجتماعات کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ جو سیاسی پارٹی اجتماع اور جلسے سے قبل مقامی پولیس کو اطلاع نہ دیں تو کسی بھی قسم کی نقصان کی ذمہ داری ان سیاسی رہنماوں پر ہوگی جنہوں نے پولیس کو مطلع نہیں کیا ہو۔