سوات ( مارننگ پوسٹ ) آبشاروں،دریاؤں،خوبصورت پہاڑوں اور بہتی جھرنوں کی سرزمین سوات کے سیاحتی مقامات کالام،مالم جبہ، مرغزار اور دیگرعلاقے تو سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنے رہتے ہیں مگرسوات میں ایک خوبصورت وادی علی داد بھی ہے
سوات کی یہ خوبصورت وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں، یہاں کے گھنگناتے آبشار اور بہتی ندیاں بہتر کل کی امید لئے ان دنوں میں بھی ٹھنڈک کا پیغام دے رہی ہیں۔وادی ایلم کے پہاڑوں سے نکلنے والی یہاں کی ابشار جو چڑ کمر آبشار کے نام سے مشہور ہے مقامی لوگ یہاں گرمیوں میں سیرو تفریح کے لئےاس وادی علی داد کا رخ کرتے ہے اور اس دلکش ابشار سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ یہاں آبشار کے پانی سے نہاتے بھی ہے

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر بریکوٹ میں واقع یہ وادی سیاحوں کو اپنے طرف کھینچتی ہے یہاں کے گھنے جنگلات کا سایہ اور صاف و شفاف پانی کے نظارے آنے والے دنوں کی نوید سنا رہے ہیں۔
حکومت کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ سیاحتی سیزن کی آمد سے قبل یہاں تک پہنچنے والی سڑک کی حالت کو بہتر بنائے تاکہ آنے والے دنوں میں سیاحوں کو اس قدرتی جنت سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آ سکے۔