کانفرنس میں ملک بھر اور باہر دنیا کے تجربہ کار سرجنوں کی کثیر تعداد میں شرکت
سوات(مارننگ پوسٹ )پیڈریاڈرک سرجری کا تیسواں انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز، سوات میں ہونے والے تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر اور باہر دنیا کے تجربہ کار سرجنوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سیدو میڈیکل کالج میں شعبہ پیڈز سرجری کے زیر اہتمام کانفرنس میں چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف، ڈکٹرر صدر رحیم اسوسیٹ پروفیسر اینڈ انچارچ پیڈیاٹرک سرجری یونٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی پریسیڈنٹ آل پاکستان پیڈیاٹرک سرجری ایسوسی ایشن،پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق پرنسپل سیدو میڈیکل کالج،پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ پیڈیاٹرک یونٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال لجنڈری پیڈیاٹرک سرجن پروفیسر شوکت محمود پروفیسر افتخار احمد جان نے پیڈیاٹرک سرجری کی اہمیت پر بحث کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیڈز سرجری کانفرنس کا مقصد شعور اجاگر کرنا اور مریضوں کے بہتر طریقے سے دیکھ بال کرنا ہے دنیا کے دیگر ممالک میں پیڈز سرجن کی تعداد زیادہ ہے لیکن پاکستان میں اس کے نسبت کم ہے البتہ میڈیکل کے طلباء سے توقع ہے کہ وہ اس شعبہ کے طرف آئیں اور اس میں خدمات دیں انہوں نے کہا کہ سوات میں پیڈیاٹرک ہسپتال کے قیام سے پیڈز کے بیشتر مسائل حل ہو جائیں گے اور مریضوں کو سہولیات ملنے سمیت وہ دیگر بڑے شہروں کے طرف نہیں جائینگے بلکہ گھر کی دہلیز پر سہولیات سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو چاہئیے کہ وہ متعلقہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں پہلے دن کے تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کئے گئے۔