ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس زیرِ صدارت چیئر مین بورڈ فیصل خان منعقد ہوا، جس میں بورڈ کے ممبران محمد خالق سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی، ریجنل مونسپل آفیسر نثار خان، محترمہ یاسمین، ایڈووکیٹ اورنگ زیب، ابن امین، انجینئر شوکت شرار،عدنان خان، محمد آصف، سعید الرحمان، او ڈبلیو ایس ایس سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شید ا محمد نے شرکت کی۔ اس موقع پربورڈ کے چیئرمین فیصل خان نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس نے بہت کم عرصے میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔مینگورہ اور سیدو شریف کے بعض علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں صفائی کے نظام کو فعال بنا دیا، جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بورڈ کے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ محمد خالق اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیدا محمد نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایس ایس پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے خصوصی کوششوں سے مینگورہ شہر کے لیے گریوٹی سپلائی سکیم کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس پر سولہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
سوات،واسا کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد













