سوات میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں پنشنرز نے بھی شرکت کی۔ ایپکا کے صدر علی رحمان کی قیادت میں سرکاری ملازمین کی ریلی کچہری چوک سے شروع ہوئی۔ ریلی مکان باغ، سیدو شریف روڈ سے گزرتی ہوئی نشاط چوک پر پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد اب سرکاری ملازمین بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہوں گے۔