استادالعلما اور جامعہ مظہر العلوم مینگورہ کے ناظم تعلیمات مولانا قاری محمد طیب کو سیکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کردیا گیا۔ان کی نمازِ جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میدان اور سڑکوں سمیت عمارتیں بھی کم پڑگئیں۔سیکڑوں شاگردوں اور عقیدت مندوں سمیت علاقے کے لوگوں نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی،مرحوم کو آبائی گاؤں درشخیلہ میں اشکبارآنکھوں کے سامنے سپردِخاک کردیا گیا۔ تدفین کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی جامع مسجد وتکے شاہدرہ (مینگورہ) میں ہورہی ہے۔