(اسلام آباد)موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 11 جنوری سے ملک بھر کےاسکول کھولےجائیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا۔بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس بذریعہ وڈیولنک صبح ساڑھے11بجےہوگی۔

ملک بھر میں اسکول کھولنے یا مزید بند رکھنےسےمتعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا جائےگا، اسکول کھولنےیا بندرکھنےسےمتعلق اعلان وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریںگے۔

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں نیا تعلیمی سال 21 اگست سےشروع کرنےپربھی غورکیاجائےگا۔