پاکستان سمیت دنیا بھر میں  15  رمضان کو یتیم بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ملک اور بیرون ملک قائم فلاحی اداروں میں مقیم بچوں کی کفالت کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس کی ابتدا دسمبر  2013 میں ہوئی جب ترکی کی ایک مذہبی تنظیم نے 15  رمضان کو یتیم بچوں کا عالمی دن منانے کی تجویز دی تھی۔ جسے بعد میں او آئی سی نے قبول کر لیا تھا۔
اب مسلم ممالک میں ہر سال یتیم بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں  153 ملین بچے ایسے ہیں جو اپنے ماں باپ کو کھو کر محرومیت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جن کی پرورش کا ذمہ حکومت نے اپنے سر لے رکھا ہے۔
حکومت پاکستان نے بھی ان بچوں کی کفالت کے لیے چائلڈ پروٹیکشن کے نام سے ایک ادارہ بنایا ہوا ہے۔
مذہبی اور فلاحی تنظیموں نے بھی بہت سے ایسے ادارے بنائے ہیں جن میں الخدمت فاؤنڈیشن، خپل کور ماڈل سکول ،پرورش سکول اور دیگر قابل ذکر ادارے ہیں۔