سوات:بالیگرام سیدو شریف میں اے این پی اور مسلم لیگ کے سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور کرپٹ نظام کے اصلاح تک ہم سب کی یہ جدوجہد جاری رہے گی، فضل حکیم خان یوسفزئی سوات۔ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اپوزیشن کی شکل میں جمہوریت مخالف چہرے قوم کے سامنے آشکارا ہوگئے ہیں، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں شفافیت لا کر ہی رہیں گے اور پی ٹی آئی کی ساری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلی گرام سیدوشریف میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن پارٹیوں سے ملک فریدون، ملک بدر، رحیم اللہ، عبداللہ، رحمان گل، حبیب الرحمن، محمد سلیم، سیف الرحمن، ساجد الدین، عزیز الرحمن اور تمام اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور وہ عوام کیلئے مخلص نہیں ہیں۔ یہ واحد پی ٹی آئی کی حکومت ہے جسمیں غریب اور امیر کو ایک نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی منصوبوں کا کام تیزی سے جاری ہے جو عوامی مشاورت سے مکمل ہو رہے ہیں۔
سوات:بالیگرام سیدو شریف میں سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل
