سوات:کورونا سے بچاؤ کی چائنیز ویکسین سوات پہنچ گئی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان کے مطابق ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد اپنے موبائل سے 1166 پر میسج میں اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر سپیس کے بھیج کر اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں۔ بعد میں ان کے موبائل نمبر پر ان کو ویکسین لگانے کی تاریخ اور سینٹر کے بارے میں مطلع کیا جائیگا۔