شملہ مرچ، یہ مرچ کی ہی ایک قسم ہے جو کہ اپنے مختلف رنگ اور تیکھا پن نہ ہونے کے باعث خاصی پسند کی جاتی ہے۔
عموماً شملہ مرچ گھروں میں سلاد میں استعمال ہوتی ہے اور پیزہ میں بھی شامل کی جاتی ہے۔
اس کے رنگ، ذائقے اور قسم کے علاوہ یہ انسانی صحت کے لئے خاصی فائدہ مند بھی ہے۔
جو لوگ دل کے مرض میں مبتلا ہوں انہیں چاہیئے کہ شملہ مرچ کو اپنے روٹین کے کھانوں کا حصہ بنائیں کیوں کہ یہ دل کی بیماریوں کو روکنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جن لوگوں میں وٹامن اے اور وٹامن بی کی کمی ہو، انہیں چاہیئے کہ شملہ مرچ کو اپنے کھانوں کا حصہ بنائیں۔
شملہ مرچ میں سلفر کی موجودگی مختلف اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
شملہ مرچ میں انزائم لیوٹن موجود ہوتا ہے جو آنکھ میں موتیا اترنے اور دھندلا پن ہونے سے بچاتا ہے۔