سوات میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5066تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد541ہے۔ اور مزید 1993افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آناباقی ہے۔