(پشاور) خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے تیز ہواں کی لپیٹ میں۔محکمہ موسمیات کے مطابقآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدتیز ہوائیں چلے گی ،صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ افغانستان بارڈر سے شروع ہونیوالی ہواں کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

پشاور ، مردان ، صوابی ، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں دو دن سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ،صوبے کے میدانی ، بالائی علاقوں اور جنوبی و شمالی علاقہ جات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے تیز ہواں کی لپیٹ میں ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ہوائیں چلے گی۔ دوسری جانب صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان اور صوبے کے قبائلی اضلاع کے بارڈر سے شروع ہونے والی ہواں کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور ، مردان ، صوابی ، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں دو دن سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور جمعہ کے روز تک یہ سلسلہ جاری ہے گا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت صوبے کے میدانی ، بالائی علاقوں اور جنوبی و شمالی علاقہ جات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد رہا۔