(اسلام آباد):مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا، اسکینگ ریزارٹ انٹری فیس وصولی کے تنازعہ کے باعث بند کیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری کا معمولی تنازعہ پر ریزارٹ کی بندش پر اظہار مایوسی،زلفی بخاری نے کہا کہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی ریزارٹ کی بندش افسوس ناک ہے۔
قامی افراد نے فیس وصولی پر عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، اسکینگ کے کھلاڑیوں، سیاحوں کا ریزارٹ کھولنے کا مطالبہ، ریزارٹ چلانے والی کمپنی کا خیبر پختونخوا حکومت سے ریزارٹ کھولنے کا مطالبہ، خیبر پختنوخوا حکومت فیس وصولی کے معاہدے کی پاسداری کرے، مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ عالمی شہرت کا حامل ہے، ریزارٹ میں اسکینگ کے قومی و بین الاقوامی کھلاڑی فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔