سوات: خپل کور فاؤنڈیشن کے جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت شیر محمد خان ایڈوکیٹ سرپرست اعلیٰ خپل کور فاؤنڈیشن سوات بمقام خپل کور ویلج شیراڑی گلکدہ میں منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کے تما م شرکاء نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمدعلی صاحب نے حاصل کی۔ محمد علی ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے ادارے کی گزشتہ سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا اور اجلاس میں بجٹ برائے مالی سال-2020-21 پیش کیا گیا، جس کو شرکاء نے سوالات و جوابات کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا اور ادارے کی کارکردگی کو بہت سراہا۔ شرکاء نے پچھلے سال جنرل باڈی اجلاس کے منٹس کی توثیق کردی۔ مالی سال 2021-22 کے لیے اِنٹرنل آڈیٹ کمیٹی کے ممبران میں فضل علی، ایلم خان، عفت ناصرصاحبہ کا اضافہ کیا گیا۔ مزید براں محمد علی نے خپل کو ر ہیلتھ اینڈ سائنس کالج سوات کے قیام کے اغراض و مقاصد کا ذکر بھی کیا جسکی منظور ی بھی دی گئی، پچھلے سال کے مناسبت سے اس سال اجلاس میں خواتین ممبرز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور ادارے کو بہتر بنانے میں اپنے رائے کا اظہار خیال پیش کیا۔ آخر میں شیر محمد خان ایڈوکیٹ سرپرست اعلیٰ خپل کور فاؤنڈیشن نے اجلاس میں شر کت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل باڈی اجلاس سے قبل 100 بچوں اور بچیوں کے لیے خپل کور ویلج میں ٹیوب ویل کا افتتاح بھی کیا گیااس موقع پر رفیع الملک صدر خپل کور فاؤنڈیشن اور( سابقہ نگران وزیر اعظم پاکستان و سابقہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب ناصر الملک ) کے فرزند ایلم خان، ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن محمد علی، احسان خان اور دیگر ممبران موجود تھے۔
سوات: خپل کور فاؤنڈیشن کے جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس،مرد سمیت خواتین ممبرز کی کثیر تعداد میں شرکت
