سوات اور دیر کی سرحدپر ٹریکنگ کے دوران لاپتا ہونے والے پشاور کے ٹریکنگ کے شوقین محمدمنیب خٹک کی لاش تل درہ سے مل گئی۔ محمد منیب خٹک 15 ستمبر کو ٹریکنگ کے لئے روانہ ہوئے بعد میں اس کا گھروالوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوجوان ٹریکرمحمدمنیب خٹک ولد سیدعلی شاہ سکنہ کرک حال حیات آباد پشاور گذشتہ ماہ 14 ستمبر کو کالام پہنچا تھا۔ 15 ستمبر کو وہ مشن پر روانہ ہوا۔ بعد میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ محمد منیب کی لاش گذشتہ روز سوات اور دیرکے سرحدی علاقے تل درہ سے مل گئی۔ اطلاعات کے مطابق محمد منیب خٹک ٹریکنگ کے دوران پہاڑی سے گرکر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی لاش کو دیر منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔