ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔

انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کیلئے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مفصل بیان میں مفتی اعظم سعودی عرب نے انسانی صحت کے تحفظ کے لیے دین اسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر بھی روشنی ڈالی‘ن کا کہنا تھا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے۔ ہر انسان کو اس کی قدر کرنا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ دو نعمتیں لوگوں کو بے حد مرغوب ہیں‘ ایک صحت اور دوسری فراغت‘جسمانی صحت عظیم نعمت ہے اور ہر انسان کو اس کی عظمت کا ادراک ہونا چاہیے۔

اس لیے وبا کے دنوں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری پھیلنے سے بچنے خود کو بھی بچانے اور دوسروں کو بھی اس سے تحفظ دینے کی کوشش کرے۔