شاور(آن لائن) صوبائی دارلحکومت پشاور میںlay Pekhawar” "Zamung Khu مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود، اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) لبیقہ اکرم، ڈبلیو ایس ایس کے( پی سی ایل سی)ونگ کے منیجر اسماعیل خان، زونل منیجرز ، انسپکٹرز و دیگر سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت دیگر افسران نے مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ صوبائی دارلحکومت پشاور کو صاف وستھرا بنانے کے حوالے سے "Zamung Khkulay Pekhawar” مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ ، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر ادارے مل کر کام کریں گے اور پہلے مرحلے میں صفائی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا جائے گااور عوام کو صفائی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے گھروں، گلی محلوں اور سڑکوں کو صاف رکھیں اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ و گندگی نہ پھینکیں اور کوڑا کرکٹ کو ڈبلیو ایس ایس پی کے کوڑا دانوں میں پھینکیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پشاور کو کلین اینڈ گرین بنایا جا سکے ۔
پہلے مرحلے میں عوامی آگاہی دینے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کیا جا ئے گا جس میں گلیوں ، محلوں اور سڑکوں پر گندپھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں موقع پر جرمانہ کیا جائے گا اور اس کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل دے گی گئی ہیں جو کہ گلی ، محلوں اور دیگر مقامات کا معائنہ کر کے سڑکوں پر ملبہ ڈالنے، کوڑا کرکٹ پھینکنے اور کوڑا دانوں کے بجائے گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے پشاور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں ، گلی محلوں اور سڑکوں کو صاف رکھیں اور کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں پھینکیں اور پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی یہ ممکن ہو سکے گا۔