سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے تقسیم پر پارٹی کارکن اور عہدہ دار سخت پریشان، کئی پارٹی کارکنو ں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی گڑہ سوات جس سے ماضی میں سات میں سے چھ سیٹں صوبائی اسمبلی کی انہوں نے جیت لی تھی اسطرح قومی اسمبلی کے دونوں دوسٹیں بھی جیتی تھی ، پی ٹی آئی کے طرف سے امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی پارٹی کے سینئر کارکن اور عہدہ داروں ناراض ہے پی ٹی آئی نے سوات میں تمام کے تمام ٹکٹیں سابقہ ایم پی ایز اور ایم اینز کو دی ہے جس پر نظریاتی کارکن سخت پریشان اور ناراض ہے اور مختلف جہگوں پر ان کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں واضع طورپر پارٹی ٹکٹوں کے تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیاہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نظریاتی کاکنوں نے اپنا ایک پلٹ فارم بنانے اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیاہے۔