(سوات) کرکٹ میچ کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے نمٹنے کی خاطر خصوصی اقدامات نہ ہونے کے وجہ سے سوات کے مختلف علاقوں میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔مینگورہ شہر میں آدھی رات کو شدید ہوائی فائرنگ سے عام شہریوں جس میں ضعیف ۔ عُمر رسیدہ لوگ بھی شامل تھے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی 20کرکٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد کچھ شہریوں نے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کیساتھ ساتھ آتش بازی بھی کی ۔ میچ جیتنے کی صورت میں ممکنہ طورپر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس حکام کی جانب سے شہر میں کہی پر بھی موبائل ٹیمیں تعینات نہیں کی گئی تھی جو رات کو ڈیوٹی سرانجام دیتے ۔جس کے باعث بعض افراد نے جیت کی خوشی میں بے دریغ فائرنگ کی جس سے پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا